علی پورچٹھہ:عید پر صفائی ستھرائی کے حوالے سے اجلاس
آلائشوں کو فوری اٹھا کر کلیکشن پوائنٹس تک منتقل کیا جائے گا:اخلاق حیدر چٹھہ
علی پورچٹھہ (تحصیل رپورٹر ) عیدالاضحیٰ پر صفائی انتظامات کیلئے بلدیہ آفس میں اہم اجلاس ہوا ، آلائشیں بروقت اٹھانے ، عیدگاہوں اور مساجد کے اطراف خصوصی صفائی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ۔ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی گلریز افضل وڑائچ، اخلاق حیدر چٹھہ ایڈووکیٹ، عرفان افضل چٹھہ، آپریشن منیجرعدیل سیف چٹھہ ، انچارج آپریشن زین چٹھہ سمیت دیگر متعلقہ افسر وں اور ذمہ دار وں نے شرکت کی۔ چیف آفیسر گلریز افضل وڑائچ نے سینٹری ورکرز اور سپروائزرز کو ہدایت کی کہ عید کے تینوں دنوں میں صفائی کے عمل کو مؤثر اور بروقت مکمل کیا جائے۔
ایم ڈی امپیریل گروپ لمیٹڈ اخلاق حیدر چٹھہ نے کہا کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو فوری طور پر اٹھا کر مقررہ کلیکشن پوائنٹس تک منتقل کیا جائے گا، جہاں سے انہیں ڈمپنگ سائٹس پر لے جا کر تلف کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو بدبو، تعفن اور گندگی سے محفوظ رکھا جا سکے ۔آپریشن منیجرعدیل سیف چٹھہ نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے صفائی ورکرز عید کے ایام میں دن رات خدمات سرانجام دیں گے اور علی پورچٹھہ میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔