عید پر پردیسیوں کی واپسی، بس اڈوں پر رش بڑھ گیا

عید پر پردیسیوں کی واپسی، بس اڈوں پر رش بڑھ گیا

عید پر پردیسیوں کی واپسی، بس اڈوں پر رش بڑھ گیاکرایوں میں اضافہ، مسافروں کو مشکلات، ریلوے سٹیشن پر بھی رش

 کوٹ ادو ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار ) کل عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنے پیاروں کے ساتھ عید منانے کے لیے پردیسیوں کی گھروں کو واپسی کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا جس کے باعث جنرل بس اسٹینڈ اور ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا۔ بس اڈوں پر رش بڑھنے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ٹرانسپورٹرز نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کرایوں میں من مانا اضافہ کر دیا۔ کوٹ ادو جنرل بس اسٹینڈ پر لاہور، کراچی، راولپنڈی، فیصل آباد اور دیگر شہروں سے آنے اور جانے والے مسافروں کا شدید رش رہا جہاں کئی مسافر گھنٹوں انتظار کرتے رہے ۔ زیادہ تر مسافروں نے ایڈوانس بکنگ کروا رکھی تھی تاہم بغیر بکنگ مسافروں کو مہنگے داموں سیٹیں ملیں۔ دوسری جانب ریلوے اسٹیشن پر بھی ٹکٹوں کا حصول مشکل ہو گیا جبکہ شہریوں نے اضافی ٹرینیں چلانے کا مطالبہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں