شہری کی بازیابی کیلئے 23جولائی تک مہلت

شہری کی بازیابی کیلئے  23جولائی تک مہلت

لاہور( کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے پولیس حکام کوشہری علی حسن کی بازیابی کیلئے 23جولائی تک مہلت دیدی۔۔

، عدالت نے درخواست گزار کو لاپتہ افراد کمیشن اسلام آباد سے رجوع کرنے کی بھی ہدایت کر دی، عدالت نے درخواست گزار کو براہ راست آر پی او گوجرانوالہ سے رابطے کی ہدایت دیتے ہوئے آر پی او کو مکمل تعاون کا حکم دیا،درخواست گزار نے دوران سماعت دھمکیاں ملنے کا الزام بھی عائد کیا،تفتیشی افسران نے عدالت کو بتایا کہ مبینہ مغوی کا موبائل فون اغوا سے قبل ہی بند تھا جبکہ پرانے ڈیٹا کے حصول کے لیے سی ڈی آر پراسس جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں