عید پر پارکوں میں صفائی و سہولیات کے خصوصی انتظامات
کمشنر مسرت جبیں نے شہر کے مختلف پارکوں کا دورہ ،انتظامات یقینی بنانیکاحکم
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق عید الاضحی کے موقع پر پارکوں میں نماز عید کی ادائیگی کے لیے صفائی کے خصوصی انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں نے شہر کے مختلف پارکوں کا دورہ کیا، جہاں ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی دلاور خان نے انہیں بریفنگ دی۔ کمشنر نے عید الاضحی کے موقع پر پارکوں میں صفائی اور رنگ و روغن کا باقی ماندہ کام فوری مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی۔انہوں نے کہا کہ نماز عید کی ادائیگی کے دوران نمازیوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جائے ۔ اس کے ساتھ ساتھ دھوپ سے بچاؤ کے لیے سایہ دار انتظامات اور پینے کے صاف پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے کا حکم بھی دیا۔کمشنر نے پارکوں کو عید کے ایام میں عوام کے لیے تفریحی سہولیات سے بھی آراستہ کرنے کی ہدایت کی۔