آلائشوں کو ٹھکانے لگانے‘صفائی کا جامع پلان تیار

آلائشوں کو ٹھکانے لگانے‘صفائی کا جامع پلان تیار

ورکرز الائشیں جمع کر کے مقرر ہ پوائنٹس پر پہنچائیں گے :اے سی وزیر آباد

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )عید الاضحی کے سلسلہ میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی وزیرآباد نے آلائشوں کو ٹھکانے لگانے اور صفائی کا جامع پلان جاری کر دیا۔ اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ اور آپریشن منیجر عامر بشیر نے سپر وائزر اور صفائی ورکرز کے اجلاس سے خطاب کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ نے کہا کہ عید قربان کے موقع پر شہر کے مختلف مقامات پر کیمپ لگائے جائیں گے اور ستھرا پنجاب کے ورکرزپر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو شہر بھر سے آلائشوں کو جمع کر کے مقرر کردہ پوائنٹس پر پہنچائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں میں آلائشوں کو ڈالنے کے لیے بیگ بھی تقسیم کیے گئے ہیں عید قربان کے موقع پر شہر کو آلائشوں سے پاک اور صاف ستھرا رکھا جائے گا۔آپریشن منیجر عامر بشیر نے بتایا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے صفائی ورکرز عید کے تینوں روز ڈیوٹی سر انجام دیں گے ،شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں