غیر قانونی مویشی منڈیاں لگانے والے 99افراد گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت کے پیش نظر لاہور پولیس نے غیر قانونی مویشی منڈیوں، مویشی چوروں اور۔۔
نوسرباز عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق حالیہ کارروائیوں کے دوران غیر قانونی مویشی منڈیاں لگانے والے 99افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ شہر کے مختلف تھانوں میں مقدمات بھی درج کر لیے گئے ہیں۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کامیانہ نے کہا ہے کہ قربانی کے جانوروں کی چوری کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کیلئے جامع سکیورٹی پلان پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے ۔