عیدالاضحیٰ 2026 کا سکیورٹی پلان ،سیکیورٹی انتظامات مکمل

 عیدالاضحیٰ 2026 کا سکیورٹی پلان ،سیکیورٹی انتظامات مکمل

عیدالاضحیٰ 2026 کا سکیورٹی پلان ،سیکیورٹی انتظامات مکمل 5 ڈی ایس پیز، 6 انسپکٹر، 55 سب انسپکٹر، 87 اسسٹنٹ سب انسپکٹرڈیوٹی دیں گے

میانوالی (نامہ نگار)میانوالی پولیس کی جانب سے عیدالاضحیٰ 2026کا سکیورٹی پلان جاری۔ ڈسٹرکٹ میانوالی میں نماز عید الاضحیٰ کے اجتماعات پر میانوالی پولیس کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ جن میں کل 172 مساجد بشمول 1 کھلا مقام (A کیٹگری کی 34 اور B کیٹگری کی 52 اور C کیٹگری کی 86 مساجد) شامل ہیں۔ امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کیلئے میانوالی پولیس کی جانب سے جامع سیکیورٹی پلان مرتب کیا گیا۔ ضلع بھر میں 12 پارکوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔سیکیورٹی ہائی الرٹ، ملک دشمن و جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نگاہ رکھنے کے لئے سول پارچات میں ملبوس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ضلع بھر میں امن وامان قائم رکھنے کے لئے کل 961 افسران و اہلکار جن میں 05 ڈی ایس پیز، 06 انسپکٹر، 55 سب انسپکٹر، 87 اسسٹنٹ سب انسپکٹر، 65 ہیڈ کانسٹیبل، 744 کنسٹیبل مساجد، پارکس اور پکٹ ڈیوٹی فرائض انجام دیں گے ۔ اس کے علاوہ ایلیٹ فورس کی 09 ٹیمیں اور 34 پولیس موبائلز سیکیورٹی کو موثر بنانے کیلئے اجتماعات کے گردونواح میں گشت پر مامور ہوں گی۔ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل نے اس موقع پر کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کی خوشیوں کے موقع پر عوام الناس کو پر امن ماحول فراہم کر نے کے لئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں