چور گھر کا صفایا کر گئے
بورے والا (نمائندہ دنیا ) نواحی گاؤں 499 ای بی میں نامعلوم چوروں نے گھر میں گھس کر لاکھوں روپے نقدی اور طلائی زیورات چوری کر لیے ۔
تفصیل کے مطابق زاہد اقبال کے اہل خانہ گھر میں سوئے ہوئے تھے کہ اسی دوران نامعلوم چور موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گھر میں داخل ہو گئے ۔ ملزمان نے ٹرنک کے تالے توڑ کر 6 لاکھ روپے نقدی اور 10 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیورات چوری کر لیے اور فرار ہو گئے ۔ واقعے کے بعد اہل خانہ نے پولیس کو اطلاع دی۔