چیئرمین سی ڈی اے کا دورہ مویشی منڈی ضیا مسجد و ڈپلومیٹک انکلیو

 چیئرمین سی ڈی اے کا دورہ مویشی منڈی ضیا مسجد و ڈپلومیٹک انکلیو

مویشی منڈی کی سکیورٹی مؤثر،ڈپلومیٹک انکلیو کی اپ گریڈیشن جلد مکمل کرنیکی ہدایت

اسلام آ باد (خصوصی رپورٹر ) چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ضیا مسجد کے مقام پر قائم عارضی مویشی منڈی کا دورہ کیا اور وہاں شہریوں اور بیوپاریوں کیلئے فراہم کی گئی سہولیات و انتظامات کا جائزہ لیا۔ بریفنگ میں بتایاگیا چھوٹے جانور کی فیس 3000 روپے جبکہ بڑے جانور کی فیس 4000 روپے مقرر کی گئی ہے ۔چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ موصول ہونے والی شکایات کا بروقت ازالہ ہر صورت یقینی بنایا جائے اور سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جائے ۔ بعد ازاں انہوں نے ڈپلومیٹک انکلیوکا دورہ کرتے ہوئے سکیورٹی، صفائی، روشنی، پارکنگ اور جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ڈپلومیٹک انکلیو کی اپ گریڈیشن، تزئین و آرائش اور دیگر ترقیاتی کام جلد مکمل کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں