جماعت اسلامی کی جانب سے روات آتشزدگی متاثرین میں امداد تقسیم
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے روات آتشزدگی متاثرین میں امدادی رقوم، راشن پیک اور عید گفٹس تقسیم کیے۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا جماعت اسلامی مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے ۔ انہوں نے حکومت اور اسلام آباد انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ متاثرین کو فوری معاوضہ ادا کیا جائے اور ان کی بحالی کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں ۔نصراللہ رندھاوا نے کہا کہ آج متاثرین کی عید کی خوشیوں کو بحال کرنے کے لیے امدادی رقوم اور راشن فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ عید کے بعد بھی تعاون جاری رکھیں گے۔