اسلام آباد، اتاترک ایونیو کشادگی منصوبے کا افتتاح کر دیا گیا
شاہراہ کو 24سے 52فٹ کر دیا،ٹریفک روانی میں بہتری آ ئیگی ، طلال چودھری
اسلام آباد(دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی نمائندگی کرتے ہوئے وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد اتاترک ایونیو کشادگی منصوبے کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ جدید محفوظ اور سرسبز اسلام آباد کی طرف گامزن ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ اتاترک ایونیو کو 24 فٹ سے بڑھا کر 52 فٹ کشادہ کر دیا گیاہے ، منصوبے سے ٹریفک روانی میں نمایاں بہتری آئی گی، منصوبے کی تکمیل میں تمام درختوں کومحفوظ رکھا گیاہے ، اتاترک ایونیو منصوبے میں جدید لائٹنگ، نکاسی آب، واک ویز اور حفاظتی انتظامات شامل ہیں۔ ترقیاتی منصوبوں میں ماحولیات کا تحفظ اولین ترجیح ہے ۔