چین کیساتھ سٹرٹیجک شراکت داری مزید مضبوط بنائینگے ،سینیٹر عامر ولی
مینوفیکچرنگ، ٹیکنالوجی کے تبادلہ کے شعبوں پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ،تقریب سے خطاب
اسلام آباد (دنیا رپورٹ )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت خدمات کے چیئرمین، سینیٹر عامر ولی الدین چشتی نے پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوںنے کہا چین کیساتھ سٹرٹیجک شراکت داری کومزید مضبوط بنا یا جا ئیگا ،پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ اور آزمودہ دوستی آ نیوالے دنوں میں مزید مستحکم ہو گی ۔تقریب میں چین کے نائب وزیر لیو ہائیسنگ، نائب وزیر اعظم سینیٹر اسحاق ڈار، سینیٹرز آغا شہزیب درانی، انوشہ رحمان، اسد قاسم، سلیم مانڈوی والا، کامران مرتضیٰ، سفارتکاروں، ارکانِ پارلیمنٹ نے شرکت کی۔ سینیٹر عامر چشتی نے تقریب میں حکومتِ چین کی دعوت پر شرکت کی۔اپنے خطاب میں انہوں نے چینی نائب وزیر کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کا خیر مقدم کیا ۔ انہوںنے سی پیک کے دوسرے مرحلے پر بات کرتے ہوئے زور دیا کہ صنعت کاری، مینوفیکچرنگ، ٹیکنالوجی کے تبادلے ، زرعی ترقی، سیاحت، ماہی گیری اور دیگر ایسے شعبوں پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے جو براہ راست عوام کو فائدہ پہنچائیں۔