وہاڑی پولیس کی کارروائیاں منشیات اور اسلحہ برآمد

وہاڑی پولیس کی کارروائیاں  منشیات اور اسلحہ برآمد

وہاڑی ( خبر نگار ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تصور اقبال کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور شراب مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

 پولیس تھانہ کرم پور اور دانیوال نے مختلف کارروائیوں کے دوران متعدد ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات، شراب، لاہن اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔ کرم پور پولیس نے منشیات فروش عبدالرحمن کو گرفتار کر کے 1240 گرام چرس برآمد کی جبکہ نیاز اور عرفان سے مجموعی طور پر 210 لیٹر شراب، 260 لیٹر لاہن اور چالو بھٹیاں برآمد ہوئیں۔ ادھر دانیوال پولیس نے دو سال سے مفرور اشتہاری غلام مصطفی کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ مزید کارروائیوں میں چھ ملزمان سے شراب اور پسٹل بھی برآمد کیے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں