رکشہ اور ٹریلر حادثہ موٹرسائیکل سوار شدید زخمی
کوٹ ادو ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار ) دائرہ دین پناہ کے علاقے ملک فیضو والے پمپ کے قریب نامعلوم رکشہ اور تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔
جس میں موٹرسائیکل سوار محمد بلال اپنی بیوی زرینہ بی بی اور بچوں کے ہمراہ رشتہ داروں سے واپس گھر جا رہا تھا۔ رکشہ ڈرائیور کے اچانک موڑنے سے موٹرسائیکل ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں تمام افراد سڑک پر گر گئے ۔ اسی دوران پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹریلر نے محمد بلال کے دائیں بازو کو کچل دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جبکہ اس کی بیوی بھی زخمی ہوئی۔