پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی ٹیم کامیں مختلف فوڈ بزنس کے معائنہ
میانوالی (نامہ نگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی ٹیم کا صحت دشمن عناصرکیخلا ف ضلع بھر میں مختلف فوڈ بزنس کے معائنے ،جن میں ہوٹل،کریانہ سٹور،فوڈ پوائنٹ،گوشت کی دوکانوںمیں چیکینگ کا سلسلہ جاری ہے ۔
داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ لگاکر دودھ لانے اور لیجانیوالی گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں میں 3230لیٹردودھ کو چیک کیاگیا۔مختلف کاروائیوں کے موقع پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قوانین کے تحت 12کلوگرام زائدالمیاداشیاء،10کلوگرام بسکٹ،0.5کلوگرام ممنوع نمک،12.8لیٹرزائدالمیادمشروبات،1.2کلوگرام چائے کی پتی،1.5کلوگرام باسی فروٹ،5.3کلوگرام مضر صحت مصالحہ جا ت ضائع کروادیا گیا ۔