کمشنر کامویشی سیل پوائنٹس قرطبہ ٹاؤن اور ٹااہلی چوک کادورہ

 کمشنر کامویشی سیل پوائنٹس قرطبہ ٹاؤن اور ٹااہلی چوک کادورہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے رات گئے ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کے ہمراہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم کیے گئے عارضی مویشی سیل پوائنٹس قرطبہ ٹاؤن اور ٹااہلی چوک کا تفصیلی دورہ کیا۔

 کمشنر نے لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے قائم سٹالز کا معائینہ کیا اور وہاں جانوروں کی ویکسینیشن، طبی سہولیات اور بیوپاریوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں بریفنگ لی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ  شہریوں کی سہولت کے پیش نظر تمام اقدامات مؤثر انداز میں جاری رکھے جائیں۔

 کمشنر سرگودھا نے بیوپاریوں اور شہریوں سے ملاقات بھی کی اور ان سے انتظامات، سہولیات اور دیگر امور کے حوالے سے دریافت کیا۔ شہریوں اور بیوپاریوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں عارضی سیل پوائنٹس پر لائٹنگ، پینے کے صاف پانی، چارہ، ویٹرنری سہولیات، سکیورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ کے مؤثر انتظامات موجود تھے جبکہ متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دے رہے تھے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں