شاہ پور صدر میں عید صفائی آپریشن کے لیے 17 کیمپ لگائے گئے

 شاہ پور صدر میں عید صفائی آپریشن کے لیے 17 کیمپ لگائے گئے

شاہ پور صدر میں عید صفائی آپریشن کے لیے 17 کیمپ لگائے گئے آلائشیں اٹھانے کیلئے 555ورکرز، 155 لوڈر رکشے استعمال ہوں گے

شاہ پور صدر( نامہ نگار ) اسسٹنٹ کمشنر شاہ پور یسریٰ سہیل بٹ کی زیر صدارت عیدالاضحیٰ صفائی آپریشن کے انتظامات کے حوالے سے ایک اہم پریس بریفنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیف آفیسر روما فہیم ، منیجر آپریشن حمزہ معاذ اطہر ، پراجیکٹ منیجر رانا مرتضی مقبول سمیت میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔اس موقع پر پراجیکٹ منیجر رانا مرتضیٰ نے عیدالاضحیٰ کے دوران تحصیل شاہ پور میں صفائی کے جامع انتظامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تحصیل بھر میں عید صفائی آپریشن کے لیے 17 کیمپ لگائے گئے ہیں ، ایم سی شاہ پور ، سٹی اورجھاوریں میں تین تین کیمپ لگائے گئے ہیں ، آلائشیں اٹھانے کیلئے تمام 555ورکرز، 155 لوڈر رکشوں پر ڈرائیورز صفائی کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ گاڑیاں اور بھاری مشینری آپریشن میں استعمال کی جائے گی۔ ان میں کمپیکٹرز، ڈمپرز، ٹریکٹر لوڈرز، ٹریکٹر ٹرالیاں، لوڈر رکشے اور دیگر ضروری مشینری شامل ہے ۔انہوں نے بتایا کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو محفوظ اور ماحول دوست انداز میں تلف کرنے کے لیے ٹرنچز تیار کیے گئے ہیں جبکہ شہریوں کی سہولت کے لیے 17کیمپس، 4 ٹی سی پیز اور 8 کولیکشن پوائنٹس بھی قائم کیے گئے ہیں۔ مزید برآں عوام میں تقسیم کے لیے 38 ہزار خصوصی بیگز اور 25 من چونے کا انتظام بھی مکمل کر لیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں