ڈپٹی کمشنر کامنگور کے مقام پر قائم مویشی منڈی کا دورہ
خوشاب(نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے ڈسٹرکٹ خوشاب عید قرباں کے سلسلے میں گروٹ روڈ منگور کے مقام پر قائم مویشی منڈی کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں اور بیوپاریوں ,خریداروں کے لیے کیے گئے اقدامات انتظامات سمیت دیگر انتظامی معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر خوشاب نے مویشی منڈی میں محکمہ لائیو سٹاک، ہیلتھ،ستھراپنجاب ،سول ڈیفنس،ایم سی ودیگر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے لگائے گئے کیمپس کا بھی وزٹ کیا ڈپٹی کمشنر خوشاب کو محکمہ لائیو سٹاک ،ہیلتھ،سول ڈیفنس،ستھرا پنجاب کے افسرانے بریف کیا ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ڈسٹرکٹ آفیسر لائیو سٹاک کو ہدایت کی کہ کیٹل مارکیٹ میں لائے جانے والے مویشیوں اور جانوروں پر سپرے کرایا جائے ۔