ڈی سی کا غیر قانونی مویشی منڈیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کاحکم

ڈی سی کا غیر قانونی مویشی منڈیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کاحکم

شہری صرف مقررہ سیل پوائنٹس سے ہی جانور خریدیں :کیپٹن (ر) ندیم ناصر

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خاتمے کے لیے سرگرم عمل ہے ۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر خود میدان میں آگئے اور اپنی نگرانی میں مختلف شاہرات پر قائم غیر قانونی مویشی منڈیاں ختم کرادیں۔تفصیلات کے مطابق انہوں نے بتایا کہ ضلع میں ماڈل کیٹل مارکیٹ نیاموآنہ سمیت 9 عارضی سیل پوائنٹس کے علاوہ کسی بھی جگہ قربانی کے جانوروں کی فروخت کی اجازت نہیں ہے ۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنرز اور میونسپل کارپوریشن کو سختی سے عملدرآمد کی ہدایت جاری کی گئی ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں صفائی کا اعلیٰ معیار برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے شاہرات پر غیر قانونی طور پر منڈیاں لگانے والوں کے جانور ضبط کرکے کانجی ہاؤس منتقل کرنے کی ہدایت بھی کی اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ صرف مقررہ سیل پوائنٹس سے ہی قربانی کے جانور خریدیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اوپن مقامات پر جانور فروخت کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کی جائے ۔ اس موقع پر انہوں نے تحصیل جڑانوالہ میں عارضی سیل پوائنٹ اور ماڈل کیٹل مارکیٹ نیاموآنہ کا دورہ بھی کیا، جہاں صفائی اور خریداروں و بیوپاریوں کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں