گجرات:برساتی نالے کے اطراف آبادیوں کو ایک ماہ میں منتقلی کی ہدایت

گجرات:برساتی نالے کے اطراف  آبادیوں کو ایک ماہ میں منتقلی کی ہدایت

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر عبدالقدیر زرکون نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر پیشگی حفاظتی اقدامات کے تحت جلالپورجٹاں تا کھاریاں روڈ پر نالہ کے کنارے قائم عارضی آبادیوں کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران مون سون میں سیلاب کے خدشات کے پیش نظر مکینوں اور اراضی کے مالک کو ہدایت کی گئی کہ وہ ایک ماہ کے اندر یہ جگہ خالی کر دیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ مقررہ مدت میں عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں سحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں نے لالہ موسیٰ کا دورہ کیا اور جاری انسدادِ پولیو مہم کی نگرانی کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں