ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی کا ای خدمت مرکز سیالکوٹ کا دورہ

ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی کا ای  خدمت مرکز سیالکوٹ کا دورہ

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی کا ای خدمت مرکز سیالکوٹ کا دورہ، سروسز،عوامی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے سروس ڈیلیوری کے معیار، شفافیت اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ای خدمت مراکز پنجاب بھر میں معیاری خدمات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں اور حال ہی میں ان مراکز نے ISO 9001:2015 سرٹیفکیشن حاصل کیا ہے ، جو ادارہ جاتی کارکردگی اور بین الاقوامی معیار کی پاسداری کا مظہر ہے ۔اس اہم موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ای خدمت مرکز سیالکوٹ کے منیجر وقاص گوندل کو آئی ایس او سرٹیفکیٹ پیش کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں