امریکہ، اسرائیل وبھارت اتحادتثلیث خبیثہ ، منعم ظفر

 امریکہ، اسرائیل وبھارت اتحادتثلیث خبیثہ ، منعم ظفر

مشرق وسطیٰ میں جنگ پھیلائی جارہی ہے ، مزاحمتی قیادت ظلم کے آگے نہیں جھکتی رمضان کی طاق راتوں میں ملک کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں، خطاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ امریکہ، اسرائیل اور بھارت کا مسلمانوں کے خلاف اتحاد تثلیث خبیثہ ہے ،مشرق وسطی کے خطے میں جنگ کو وسعت دی جارہی ہے ،لبنان، شام اور ایران کے مختلف علاقوں پر بھی بمباری کی جارہی ہے ۔ مزاحمتی قیادت ظلم کے سامنے جھکنے کے بجائے شہادت کو ترجیح اور طاغوت کے سامنے ڈٹے رہتے ہیں۔آج پوری دنیا میں امریکہ اور اسرائیل کھلی دہشت گردی میں ملوث ہیں اور اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔ مسلمانوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے تحت طیبہ مسجد زمان ٹان کورنگی نمبر 4 میں منعقدہ امریکہ اسرائیل مردہ باد جلسہ عام و دعوت افطارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے امیرجماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ نے بھی خطاب کیا۔منعم ظفر خان نے مزیدکہاکہ اﷲ تعالی نے پاکستان کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے اور رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ہی پاکستان ایک اسلامی جمہوریہ کے طور پر وجود میں آیا تھا۔ پاکستان کا مقصد اﷲکی زمین پر اﷲکے نظام کا نفاذ تھا لیکن بدقسمتی سے آج تک یہ مقصد مکمل طور پر حاصل نہیں ہوسکا۔ طاق راتوں کی بڑی فضیلت ہے ۔ ان مبارک راتوں میں اﷲ تعالی سے ملک کی سلامتی، استحکام اور امت مسلمہ کی سربلندی کے لیے دعا کی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں