توانائی کے مقامی وسائل کو فروغ دیا جائے ،پاسبان

 توانائی کے مقامی وسائل کو فروغ دیا جائے ،پاسبان

غریب عوام کو مزید مہنگائی سے بچانے کیلئے حکومت دانشمندانہ فیصلے کرے ملکی وسائل و صلاحیت کے استعمال کے لیے مستقل پالیسی ضروری ،الطاف شکور

کراچی(این این آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور بحران نے پاکستان کی عالمی توانائی منڈیوں پر ضرورت سے زیادہ انحصار کی کمزوری کو واضح کر دیا ہے ۔ توانائی کے دیرپا تحفظ کے لیے حکومت کو فوری طور پر مقامی تیل اور گیس کے وسائل کی تلاش اور پیداوار بڑھانے پر توجہ دینی چاہیے ۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے نے مہنگائی میں خطرناک حد تک اضافہ کر دیا ہے اور عوام مزید قیمتوں کے بوجھ کو برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتے ۔ حکومت فوری اور دانشمندانہ فیصلے کرے تاکہ غریب عوام کو مزید مہنگائی سے بچایا جا سکے ۔پاکستان جیسی معیشت، جو پہلے ہی مہنگائی اور ادائیگیوں کے توازن کے مسائل سے دوچار ہے ، اس طرح کے عالمی جھٹکوں کی متحمل نہیں ہو سکتی۔گزشتہ روزپاسبان ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  ارضیاتی سرویز کے مطابق سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں تیل اور قدرتی گیس کے بڑے مگر غیر دریافت شدہ ذخائر موجود ہیں مگر افسوس کہ پاکستان میں ان وسائل کی تلاش اور ترقی کے لیے مطلوبہ سطح پر کام نہیں کیا گیا۔ پاکستان کے پاس وسائل اور صلاحیت موجود ہے کہ وہ اس انحصار کو کم کرے ، مگر اس کے لیے مضبوط سیاسی عزم، مستقل پالیسی اور سنجیدہ سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں