گجرات:کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق ، 4زخمی

گجرات:کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل  سوار خاتون جاں بحق ، 4زخمی

گجرات(سٹی رپورٹر )منڈی بہاؤالدین روڈ سرائے عالمگیر کے نزدیک کار اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم میں خاتون جاں بحق جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہو گئے ۔

حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار کھوہار کی رہائشی 40 سالہ بشریٰ بی بی موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں