چنیوٹ : اسلاموفوبیا کے تدارک کے عالمی دن پر سیمینار
دن منانے کا مقصد مسلمانوں میں اس حوالے سے شعور بیدار کرنا ہے : ڈاکٹر نوید
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )اسلاموفوبیا کے تدارک کے عالمی دن کے موقع پر جامعہ محمدی شریف میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ۔اس موقع پر ڈاکٹر نوید عاطف، محمد نواز خالد عاربی اور صاحبزادہ محمد قمر الحق نے اسلاموفوبیا کے تدارک کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے خلاف دن منانے کا مقصد دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کے حوالے سے شعور بیدار کرنا ہے۔ مقررین نے کہا کہ اسلاموفوبیا جیسی لعنت کا خاتمہ عالمی ہم آہنگی، امن اور رواداری کے لیے ضروری ہے ۔ اسلامی تعلیمات اور عالمی قوانین کے مطابق تمام انسان برابر ہیں اور اقوام متحدہ کی قرارداد مسلمانوں کے خلاف نفرت کی حوصلہ شکنی کرتی ہے ۔ انہوں نے زور دیا کہ مذہبی آزادی ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور اسلام پوری انسانیت کے لیے امن و آشتی کا پیغام لے کر آیا ہے۔