جرمانوں کی ا ڈیجیٹل وصولی، مینوئل چالان ختم کرنیکا فیصلہ

 جرمانوں کی ا ڈیجیٹل وصولی، مینوئل چالان ختم کرنیکا فیصلہ

مینوئل نظام کے خاتمے کا مقصد شفافیت کو فروغ دینا م وصولیوں کو موثر بنانا ہے

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق میونسپل کارپوریشن فیصل آباد نے ریکوری اور جرمانوں کی وصولی کے لیے ڈیجیٹل نظام متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت اب پلاننگ، ریگولیشن اور دیگر شعبوں میں خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو جرمانے اور چالان آئندہ مینوئل کے بجائے ڈیجیٹل طریقے سے جاری کیے جائیں گے۔ یہ فیصلہ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس میں کیا گیا، جس میں چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سمیت دیگر میونسپل افسر بھی موجود تھے۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ ڈیجیٹل سسٹم پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ مینوئل نظام کے خاتمے کا مقصد شفافیت کو فروغ دینا اور جرمانوں کی وصولی کے عمل کو مؤثر بنانا ہے ۔انہوں نے بلڈنگ انسپکٹرز اور دیگر فیلڈ اسٹاف کے لیے یونیفارم اور الیکٹرک بائیکس کی فراہمی کے لیے بھی اقدامات کرنے کی ہدایت کی تاکہ فیلڈ میں قانون پر مؤثر انداز میں عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں