پیرمحل: الخدمت فائونڈیشن کا آر او واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب
منصوبے کا مقصد آلودہ پانی سے پیدا ہونیوالی بیماریوں کی روک تھام ہے
پیرمحل (نمائندہ دنیا )الخدمت فائونڈیشن پیرمحل کی کوششوں سے شہر میں آر او واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کیا جا رہا ہے ، جس کے ذریعے شہریوں کو معیاری اور محفوظ پینے کا پانی فراہم کیا جائے گا۔ اس منصوبے کا مقصد آلودہ پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کی روک تھام اور صحت مند زندگی کے لیے بنیادی سہولت کی فراہمی ہے۔
اس موقع پر رانا غلام عباس، سابق امیدوار پنجاب اسمبلی، ہمراہ منور افتخار اور عالمگیر مجاہد نے بتایا کہ الخدمت فائونڈیشن شہر میں خدمتِ خلق کے جذبے کے تحت مختلف فلاحی سرگرمیوں میں مصروفِ عمل ہے ۔ انہوں نے مزید اعلان کیا کہ جلد پیرمحل کے نوجوانوں کے لیے بنو قابل پروگرام کا آغاز کیا جائے گا، جس کا مقصد نوجوانوں کو جدید مہارتیں سکھا کر انہیں باصلاحیت اور خود مختار بنانا ہے۔