نوسر باز احساس پروگرام کی رقم کا چکمہ دیکر لو ٹنے لگے

 نوسر باز احساس پروگرام کی رقم کا چکمہ دیکر لو ٹنے لگے

ہیڈبمبانوالہ (نامہ نگار )عید قریب آ تے ہی نوسر باز متحرک ہو گئے ، فون میسجز پر احساس پروگرام کی رقم کا چکمہ دے کر سادہ لوح لوگوں کو لوٹنے لگے ۔

رنجھائی کے ر ہائشی محنت کش قدیر کو گزشتہ روز فون نمبر 03091098456سے احساس پروگرام کے تحت 4 ماہ کے 48 ہزار روپے کا میسج آیا اور کال کر کے بتایا کہ آپ پی سی او پر جا کر میری بات کرا دیں میں رقم بھیج دونگا، محنت کش نے پی سی او والے کی بات کرا دی ،ملزم کے کہنے پر پی سی او والے نے 2بار 48/48ہزارکی رقم دئیے نمبر پر بھیج دی، جب پی سی اووالے نے قدیر سے 96 ہزار روپے مانگے تو اس کے اوسان خطا ہو گئے ۔ متاثرہ شہری نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور ایف آ ئی اے حکام سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ نمبر کو ٹریس کرکے دھوکہ دینے والے ملزم کیخلاف سخت کا رروائی کی جائے تاکہ شہری لٹنے سے محفوظ رہ سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں