حلقہ کے عوام کیلئے اپنا کردار آگے بھی جاری رکھونگا، منصور سندھو
حلقہ کے عوام کیلئے اپنا کردار آگے بھی جاری رکھونگا، منصور سندھو اہلیان بھلوال کو درپیش مسائل کے حل کیلئے میری اولین کوشش رہی ہے
بھلوال(نمائندہ دنیا) ممبر صوبائی اسمبلی وصوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری منصوراعظم سندھو سے صدر بھلوال پریس کلب رجسٹرڈ مرزا محمداسلم بیگ کی ملاقات شہری مسائل سمیت تعمیروترقی کے حوالہ سے بات چیت ۔ایم پی اے چوہدری منصوراعظم سندھو سے بھلوال پریس کلب رجسٹرڈ کے صدرمرزا محمد اسلم بیگ اورنائب صدر خواجہ محمدنوید نواز نے ملاقات کی اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری منصوراعظم سندھونے صدر بھلوال پریس کلب رجسٹرڈ مرزا محمداسلم بیگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اہلیان بھلوال کو درپیش مسائل کے حل کیلئے میری اولین کوشش رہی ہے عوام کے درمیان موجود رہ کر انکے مسائل نہ صرف سنتا ہوں بلکہ ان کو حل کروانے کیلئے عملی اقدامات بھی بروئے کار لانا میرا فرض اولین ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اﷲ بھلوال میں تعمیراتی کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے جس سے ایسے علاقہ جات جن کو ماضی میں نظر اندازکیا گیا اور تعمیری کاموں سے محروم رکھا گیا وہاں پر تعمیری کام کرواکر ان علاقوں کو بہترسے بہتر بنایا جائے گابھلوال کو ترقی یافتہ شہروں میں شامل کرنے کیلئے ہمیشہ سے اہلیان بھلوال کی بھرپوراندازمیں نمائندگی کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی کے فلور پر آوازبلند کی ہے انشاء اﷲ حلقہ کے عوام کیلئے اپنا کردار آگے بھی جاری رکھوں گا۔