کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نبر آزما ہونے کیلئے سکیورٹی سخت

کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نبر آزما ہونے کیلئے سکیورٹی سخت

کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نبر آزما ہونے کیلئے سکیورٹی سخت شرپسند کو اپنے مذموم مقاصد پورے کرنے کی جرات نہیں ہو گیڈی پی او خوشاب

خوشاب(نمائندہ دنیا )ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ نازک صورتحال کے پیش نظر ماہ صیام کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نبر آزما ہونے کیلئے ضلع بھر کی مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکورٹی سخت کر دی گئی انشا اﷲ ان مقدس ایام میں کسی بھی شرپسند کو اپنے مذموم مقاصد پورے کرنے کی جرات نہیں ہو گی ، خوشاب پولیس کی جانب سے تماز تراویح کے دوران مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکورٹی کی انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ تمام مساجد اور امام بارگاہوں میں نماز پنجگانہ اور تراویح کے دوران پولیس فورس کی تعیناتی کے علاوہ سحری و افطاری کے اوقات میں پورے ضلع میں گشت کے نظام کو موثر بنا دیا گیا ہے ، اور ضلع میں داخل ہونیوالے اجنبی اور مشکوک افراد پر بھی گہری نظر رکھی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں