ڈسٹرکٹ شاہ پور جیل کے مین گیٹ کے سامنے ، ڈی آئی جی کا معائنہ
ڈسٹرکٹ شاہ پور جیل کے مین گیٹ کے سامنے ، ڈی آئی جی کا معائنہ افسران سے واقعہ کی مکمل تفصیلات حاصل کیں مکمل اور شفاف تحقیقات کی ہدایت
سرگودھا،شاہ پور صدر(سٹاف رپورٹر،نامہ نگار) ڈی آئی جی سعید اﷲ گوندل نے ڈسٹرکٹ شاہ پور جیل کے مین گیٹ کے سامنے پیش آنے والے فائرنگ کے واقعہ کے تناظر میں موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔ واقعہ کے دوران ایک شخص فائر لگنے سے زخمی ہو گیاابتدائی معلومات کے مطابق زخمی ہونے والا شخص شاہ پور جیل میں ملاقات کے لیے آیا ہوا تھا کہ اسی دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا۔ پولیس نے فوری طور پر زخمی کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیاڈی آئی جی سعید اﷲ گوندل نے موقع پر موجود افسران سے واقعہ کی مکمل تفصیلات حاصل کیں اور ہدایت جاری کی کہ واقعہ کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں اور ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔