گھروں میں جوس تیار کرنیوالی 3منی فیکٹریاں سیل

 گھروں میں جوس تیار کرنیوالی 3منی فیکٹریاں سیل

گھروں میں جوس تیار کرنیوالی 3منی فیکٹریاں سیل بھاری مالیت کا سٹاک تلف مالکان کے خلاف مقدمات درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)فوڈ اتھارتی کی ٹیم نے کباڑی بازار،نیو سول لائن کے علاقوں میں کاروائیاں کرکے گھروں میں جوس تیار کرنیوالی 3منی فیکٹریاں سیل کر کے بھاری مالیت کا سٹاک تلف کرنے کے ساتھ ساتھ مالکان جن کے نام محمد شعیب ،محمد عمران،محمد عمردراز بتائے جاتے ہیں کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے ، فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق موقع پرلیبارٹری چیک کرنے کے بعد جوسز میں انتہائی مضرصحت کیمیکلز پائے گئے جس پر سٹاک کو بھی تلف کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں