سکیورٹی خدشات کے پیش نظر چرچ ہائے پر سیکورٹی کے سخت انتظامات

سکیورٹی خدشات کے پیش نظر چرچ  ہائے پر سیکورٹی کے سخت انتظامات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد صہیب اشرف کی خصوصی ہدایت پر اتوار کے روز ممکنہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر چرچ ہائے پر ضلع بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔

ایس پی انوسٹی گیشن عمران عباس چدھڑ نے چرچز کا وزٹ کیا اور انتظامیہ سے ملاقات بھی کی۔ایس پی انوسٹی گیشن نے ڈیوٹی پر موجود افسران اور جوانوں کو چیک کیا اور الرٹ ڈیوٹی سر انجام دینے کے لیے خصوصی بریفننگ دی کہ ضلع بھر میں موجود اہم چرچ ہائے پر سرگودھا پولیس کے چھ سو سے زائد مسلح پولیس افسران و ملازمان ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں