خواتین دیکھنے میں صنف نازک اصل میں یہ صنف آہن ہیں ، سمیرا ملک

 خواتین دیکھنے میں صنف نازک اصل میں یہ صنف آہن ہیں ، سمیرا ملک

تحریک پاکستان کے دوران خواتین نے مردوں کے شانہ بشانہ چل کر چار چاند لگائے عورت کو وراثت میں حصہ اور مرضی کی شادی کا حق ملنا چاہیے ، میڈیا سے گفتگو

خوشاب(نمائندہ دنیا)سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک نے کہا ہے کہ وطن عزیز میں مثالی معاشرے کی تشکیل اور نسل نو کی کردار سازی میں خواتین کے موثر کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ تحریک پاکستان کے دوران خواتین نے مردوں کے شانہ بشانہ چل کر آزادی کی جدو جہد کو چار چاند لگائے اور ابھی ہر شعبہ زندگی میں ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا کلیدی کردسار ادا کر رہی ہیں اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ جو قومیں خواتین کے معاشرتی کردار کو نظر انداز کرتی ہیں صفحہ ہستی سے مٹ جایا کرتی ہیں ۔ میڈیا نمایندوں سے بات چیت کے دوران سمیرا ملک نے کہا کہ خواتین دیکھنے میں صنفِ نازک لیکن اصل میں یہ صنفِ آہن ہیں اور ملک وقوم کیلئے قرنبانیاں دینا ان کا شیوہ ہے ، انہوں نے کہا کہ عورت جذبات احساسات اور محبت و وفا کی پیکر ہے اس کے احساسات اور جذبات خیال رکھنا ضروری ہے ۔ یک عورت نسلِ انسانی کو آگے لے کر چلتی ہے اس لئے ہمیں بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینا ہوگی ان کی صحت اور غذائی ضروریات کا خیال کرنا ہو گا ۔ ان کو اچھی خوارک صاف پانی اور صحت کی مکمل سہولتیں ملنی چاہئیں، وراثت میں حصہ اور مرضی کی شادی کا حق ملنا چاہیے ۔ انہیں مساوی مواقع ملنے چاہئیں کہ وہ اپنے خیالات و افکار کو دنیا کے سامنے پیش کرسکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں