ٹریفک سگنلز ، چوکوں اور پبلک مقامات پر بھکاریوں کے ڈیرے انتظامیہ تماشائی

ٹریفک سگنلز ، چوکوں اور پبلک مقامات پر بھکاریوں کے ڈیرے انتظامیہ تماشائی

ریلو ے سٹیشن ،لا ری اڈے اور ما رکیٹو ں میں بچے ، نو جوان لڑ کیاں اور خو اتین بھیک مانگنے لگیں ،گداگروں کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے گوجرانوالہ میں کوئی محکمہ متحرک نہ ہوسکا

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)عید الفطر سے قبل ہی گو جر انو الہ میں بھکا ریوں نے ٹر یفک سگنل چو ک وچو ر اہوں اور پبلک مقا ما ت پرٹو لیوں کی صو رت میں ڈیر ے جما لئے اور روزانہ کی بنیا د پر لا کھوں روپے جمع کر رہے ہیں جبکہ انتظا میہ خا مو ش تما شا ئی بنی ہو ئی ہے ،گداگروں کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے آج تک گوجرانوالہ میں کوئی بھی محکمہ متحرک نہیں ہوسکا ۔گو جر انو ا لہ میں بھکا ریوں کی تعداد روز بر وز بڑ ھتی جا رہی ہے ۔ریلو ے سٹیشن ،بس سٹا پ ،لا ری اڈے اور با زاروں اور ما رکیٹو ں میں کمسن بچے ، نو جوان لڑ کیاں اور ادھیڑ عمر خو اتین شا مل ہے جو ٹو لیوں کی شکل میں با زار وں کا رخ کر تی ہیں اور پو رے علا قے میں پھیل جا تے ہیں ،بھکا ریوں نے با قا عدہ طو ر پر مختلف علا قوں ،بس سٹا پ اور سگنلز اور ما ر کیٹوں کی تقسیم کی ہو ئی ہے ، گو جر انو الہ میں بھکا ری بچوں کی تعدادمیں پچھلے پا نچ سا ل کے دوران اضا فہ ہو ا ہے جبکہ خا نہ بدوش نسل در نسل اس لعنت میں مبتلا چلے آرہے ہیں ۔بھکا ریوں کا کہنا ہے کہ غر بت اور بے روزگا ری کی وجہ سے وہ بھیک ما نگنے پر مجبو ر ہیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں