حافظ آباد:رقم کے تنازع پر چھریوں کے وار سے شہری زخمی
حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دُنیا ) گڑھی اعوان میں رقم کے تنازع پر ایک شخص نے چھری کے وار کرکے شہری کو شدید زخمی کردیا۔
محمد علی گھر میں موجود تھا کہ چٹھہ نامی ملزم نے دستک دی اور مبینہ طور پر بغیر کسی لین دین کے پیسوں کا مطالبہ کیا جس پر محمد علی نے اس سے پوچھا تو ملزم طیش میں آگیا اور چھری کے پے در پے وار کرکے شدید زخمی کردیا اور فرارہوگیا۔ ڈی پی او کامران حمید نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو گرفتارکر ادیا۔