ہراسانی کیس، مونس علوی کے خلاف اپیل پر نوٹس جاری

ہراسانی کیس، مونس علوی کے خلاف اپیل پر نوٹس جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے کے الیکٹرک کے سابق سی ای او مونس علوی کے خلاف خاتون کو ہراسانی کے کیس میں سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے۔۔

 فیصلے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے اور جواب طلب کر لیا۔ سماعت کے دوران کے الیکٹرک کے سابق سی ای او کی جانب سے کوئی پیش نہ ہو سکا، جس پر عدالت نے مونس علوی سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ۔ درخواست گزار کی جانب سے جبران ناصر ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ صوبائی محتسب نے سی ای او کو ہراسانی کا مرتکب قرار دے کر 25 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں