پاکستان نے ذمہ دارانہ سفارت کاری کی ہے ،الطاف شکور

پاکستان نے ذمہ دارانہ سفارت کاری کی ہے ،الطاف شکور

کراچی (این این آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ پاکستان نے سمجھدار اور ذمہ دار سفارت کاری کی ہے ۔۔۔

 ایران اور امریکہ کی جنگ بندی میں بہترین ڈپلومیسی کا مظاہرہ کیا گیا ہے ۔ مستقل جنگ بندی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی انتھک کوششوں سے ممکن نظر آ رہی ہے ۔ متحارب ممالک پاکستان کے رہین منت ہیں اور یہ پاکستان کی شاندار فتح ہے ۔ بیک وقت سعودی عرب اور ایران کا پاکستان کا اعلی ترین سطح پر دورہ اس بات کی غماز ہے کہ پاکستان دنیا کی بالعموم اور عالم اسلام کی بالخصوص قیادت کی بدرجہ اتم صلاحیت رکھتا ہے ۔ پاکستان کے ساتھ دشمنی اور تخریب کاری سے بھارت نے خود کو بند گلی میں کھڑا کر لیا ہے ۔ پاکستان کی معاشی کمزوری اس کے مدبرانہ عالمی کردار کے راستے میں بدترین رکاوٹ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں