پولیس لائٹ استعمال کرنیوالے ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج
ملتان (کرائم رپورٹر )بغیر اجازت پولیس لائٹ استعمال کرنے کے الزام میں پولیس نے ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔۔۔
الپہ پولیس نے دوران ناکہ بندی گاڑی ڈرائیور مدثر عباس کو گرفتار کیا جس نے بغیر اجازت غیر قانونی طریقے سے پولیس لائٹ استعمال کی اور ریسنگ کیلئے انتہائی تیزرفتاری و غفلت سے گاڑی چلاکر ارتکاب جرم کیا ۔ پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔