پائیدار امن کیلئے باہمی اعتماد اور سنجیدہ مذاکرات ناگزیر ہیں: ایرانی صدر

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ پائیدار امن کیلئے باہمی اعتماد اور سنجیدہ مذاکرات ناگزیر ہیں۔

ایرانی صدر کی امیر قطر تمیم بن حمد آل ثانی سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، مسعود پزشکیان نے کہاوہ ایران نے ہمیشہ مذاکرات اور سفارت کاری کو موقع دیا، ان کا کہنا ہے جنگ اور علاقائی کشیدگی کے خاتمے کے لئے باعزت فریم ورک کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کو بھی حقیقی سیاسی عزم دکھانا ہوگا، واشنگٹن عالمی قوانین کی پاسداری کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں