کویت پر ایرانی حملے میں 30 امریکی فوجی زخمی ہوئے: امریکی میڈیا کا دعویٰ
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کویت پر ایرانی حملے میں 30 امریکی فوجی زخمی ہوئے، ایم کیو نائن ریپر ڈرونز کو شدید نقصان پہنچا۔
امریکی جریدے بلومبرگ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کویت کے فضائی دفاعی نظام نے فتح-110 میزائل کو فضا میں ہی تباہ کردیا، تاہم اس کے ملبے نے علی السالم ائیر بیس کو نقصان پہنچایا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دو روز قبل ایران نے اعلان کیا تھا کہ اس نے امریکی فضائی حملوں کے جواب میں ایک امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔