پی ٹی آئی دور میں عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا: فیصل کریم کنڈی

ڈی آئی خان: (دنیا نیوز) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں نادرا آفس کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں سیاسی انتقام کے نام پر لوگوں کے کاروبار متاثر کئے گئے۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ صوبائی وسائل کے باوجود معاشی چیلنجز موجود ہیں، انہوں نے کورائی اور کوٹلہ سیداں میں گیس کی فراہمی جلد شروع کرنے کا اعلان کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں