اسرائیلی فورسز کے غزہ بھر میں وحشیانہ حملے، 6 افراد شہید

غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ بھر میں وحشیانہ حملے جاری، 24 گھنٹے میں غزہ کے ہسپتالوں میں 7 لاشیں منتقل کی گئیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق حالیہ حملوں میں 6 افراد شہید ہوئے، ایک شخص پرانے زخموں کے باعث دم توڑ گیا، 24 گھنٹوں میں 25 مزید زخمی افراد ہسپتالوں میں داخل ہوئے۔

حکام کے مطابق اکتوبر 2025 کی نام نہاد جنگ بندی کے بعد بھی حملوں میں 929 فلسطینی شہید ہوئے، 2 ہزار 811 افراد زخمی ہوئے، 781 لاشیں ملبے سے نکالی گئیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں کے دوران شہداء کی تعداد 72 ہزار 938 تک پہنچ گئی، 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 1 لاکھ 72 ہزار 919 افراد زخمی ہو چکے۔

عرب میڈیا کے مطابق امدادی ٹیمیں تباہ شدہ علاقوں میں سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں،جنگی صورتحال کے باعث متعدد علاقے اب بھی رسائی سے باہر ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں