مسلم کانفرنس سیاسی اور تحریک آزادی کا قافلہ ،سردار عتیق

مسلم کانفرنس  سیاسی اور تحریک آزادی کا قافلہ ،سردار عتیق

ہمیشہ کارکنوں کو عزت بخشی،عوا م کی محرومیوں کیلئے اپنا کردار ادا کررہے ، گفتگو

باغ / دھیر کوٹ (این این آئی)صدر مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان باغ میں جامعہ الخیریہ کے دورے کے موقع پر جمعیت اہل حدیث آزادکشمیر کے امیر مولانا محمد الیاس اور راجہ محمد اشرف خان کی جانب سے دی گئی ناشتے کی دعوت میں شرکت کی اور اس موقع پر مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، دیگر سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر سینکڑوں افراد نے ریاستی جماعت میں شمولیت اختیار کی، اس موقع پر سردار عتیق نے کہا کہ نئے شامل ہونے والوں کو جماعت میں جائز مقام دیں گے ، مسلم کانفرنس عوا م کی محرومیوں کے لئے اپنا کردار ادا کررہی ہے ، مسلم کانفرنس نے ہمیشہ کارکنوں کو عزت بخشی، ہمارے لئے کارکنوں کی عزت سب سے مقدم ہے ، مسلم کانفرنس تحریک آزادی کشمیر کی داعی ہے ، نظریہ الحاق پاکستان کی وارث ہے ، مسلم کانفرنس کے دور حکومت میں جو ترقیاتی کا م ہوئے ان کا کوئی ثانی نہیں، مسلم کانفرنس روز اول سے ہی پاکستان و خطہ کشمیر کی بقاء کے لئے کام کررہی ہے اور کرتی رہے گی، انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس ایک انتخابی نہیں، نظریاتی، سیاسی اور تحریک آزادی کا قافلہ ہے ، عوام مسلم کانفرنس میں شامل ہوں ہمارے دروازے ہر ایک کیلئے کھلے ہیں۔ آنے والے دنوں میں مسلم کانفرنس کو کامیاب دیکھ رہا ہوں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں