ڈی آئی جی کا عید پر فیلڈ وزٹ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

ڈی آئی جی کا عید پر فیلڈ وزٹ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

پارکس اور تفریحی مقامات پر تعینات اہلکاروں سے ملاقات، سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت

اسلام آباد (این این آئی) ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا، ایس ایس پی سکیورٹی آپریشنز سلمان ظفر اور دیگر سینئر افسران کے اہمراہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں، ناکہ جات، پارکس اور تفریحی مقامات کا دورہ کیا۔ انہوں نے پولیس افسران کو شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے اور فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ عید سکیورٹی پلان پر مؤثر عملدرآمد کے باعث کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ پارکس کو فیملی پارکس قرار دے کر صرف فیملیز کو داخلے کی اجازت دی گئی جبکہ ون ویلنگ اور ہلڑبازی میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رہیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں