فیصل آباد ڈویثرن : عید کا صفائی آپریشن مکمل، 39 ہزار 360 ٹن آلائشیں اٹھا کر ڈمپ کی گئیں
ستھراپنجاب ایجنسی کے عملے نے چاروں اضلاع میں عوام کی 14ہزار 648شکایات کو نمٹایا ،ضلع فیصل آباد کے مختلف مقامات سے 23ہزار 126ٹن آلائشیں اٹھاکر تلف کی گئیں
فیصل آباد،چنیوٹ(خصوصی رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر)فیصل آباد ڈویژن میں ستھراپنجاب ایجنسی کا کامیاب عید الاضحی صفائی آپریشن مکمل ہوگیا۔چاروں اضلاع میں 39 ہزار 360 ٹن آلائشیں اٹھا کر ڈمپ کی گئیں جبکہ14 ہزار 648 عوامی شکایات کو نمٹایا گیا۔ضلع فیصل آباد سے 23 ہزار 126ٹن آلائشیں اٹھاکر تلف کی گئیں اور8610شکایات نمٹائی گئیں۔ ضلع جھنگ میں 5ہزار 966ٹن آلائشیں اور 2824 کمپلینٹس حل،ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 5474 ٹن آلائشیں تلف اور 2017عوامی شکایات کا ازالہ اور ضلع چنیوٹ میں4ہزار794ٹن آلائشیں تلف اور 1197 عوامی شکایات حل کی گئیں۔ کمشنر فیصل آبادڈویژن مسرت جبیں نے چاروں اضلاع کی انتظامیہ اور ستھرا پنجاب ٹیموں کو مبارکباد دی۔انہوں نے شہریوں کے بھرپور تعاون کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ ڈویژن بھر میں صفائی کا اعلیٰ معیار ہمہ وقت یقینی بنانا ترجیح ہے ۔انہوں نے متعلقہ کمحکموں کے افسروں کو ہدایت کی کہ اس حوالے سے اپنے فرائض دیانتداری سے انجام دیں۔