خطرناک ڈرائیونگ کو مکمل طور پر روکا جائے :سی ٹی او

 خطرناک ڈرائیونگ کو مکمل طور پر روکا جائے :سی ٹی او

سڑکوں پر قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر ناصر جاوید رانا نے ضلع بھر کے تمام ڈی ایس پی ٹریفک سے ٹریفک نظام میں بہتری، حادثات کی روک تھام اور جاری مہمات کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس کی صدارت کی ۔ اس موقع پر سی ٹی او نے کہا کہ سڑکوں پر قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے بھرپور اقدامات کیے جائیں اس سلسلے میں ون وے ، خطرناک انداز ڈرائیونگ تیز رفتاری جیسی وائلیشنز کو مکمل طور پر روکا جائے شہری اس بات کو یقینی بنائیں کہ ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر کسی صورت بھی ڈرائیونگ نہ کریں شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنسز کے اجراء کے حوالے سے تمام سنٹرز کو حسب معمول فعال رکھا جائے اور تمام بنیادی سہولیات شہریوں کو بہم پہنچائی جائیں۔ اجلاس میں ٹریفک کے تمام سرکلز کے ڈی ایس پیز نے شرکت کی ۔سی ٹی او نے ٹریفک کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا رش والے مقامات کی تفصیل چیک کی اور بہتر ٹریفک بہاؤ کے حوالے سے متعدد احکامات جاری کیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں