سینکڑوں مستحقین کوقربانی کا گوشت پہنچایاگیا:منہاج ویلفیئر

سینکڑوں مستحقین کوقربانی کا گوشت پہنچایاگیا:منہاج ویلفیئر

اجتماعی قربانی مہم میں حصہ لینے والوں کو مبارکبادپیش کرتاہوں:ڈاکٹر رفیق نجم

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کے زیراہتمام مستحقین میں گوشت کی تقسیم کی تقریب میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رفیق نجم نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قربانی عبادات کی روح اور سنت ابراہیمی ہے ۔ قربانی کا دن پوری امت کو اتفاق و محبت کی لڑی میں پرو دیتا ہے ۔ قربانی کے ایام اللہ رب العزت کی توحید کے بیان کی عظیم روایات کے پاسدار ہیں۔ اس دن شرق تا غرب ہر مسلمان فقط اللہ کیلئے قربانی کرتا اور اسکی توحید و یکتائی کا صدق دل سے اقرار اور اعتراف کرتا ہے ۔منہاج ویلفیئر فائونڈیشن فیصل آبادکے رضاکاروں نے عید کے ایام میں سینکڑوں مستحقین تک قربانی کا گوشت پہنچایا۔بہترین انتظامات یقینی بنانے اجتماعی قربانی مہم میں حصہ لینے والے رہنمائوں و کارکنان کو مبارک بادپیش کرتاہوں۔

اس موقع پرسہیل مقصود، انورانجم، چوہدری مسعودمحسن،عارف نیازی،میاں ساجد ، عبدالفاروق،طارق محمود انجم،ملک قاسم ابرار، الطاف طاہر، ایم نعیم،نذیدفریدوٹو بھی موجودتھے ۔کوآرڈینیٹرمنہاج ویلفیئرا فائونڈیشن میاں سہیل مقصودنے کہاکہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کی طرف سے قربانی کے گوشت کو موسمی شدت سے محفوظ بنانے اور بلاتاخیر تقسیم یقینی بنانے کیلئے تھرما پول کے ڈبوں استعمال کیا گیا۔جنہوں نے منہاج ویلفیئر فانڈیشن کے ذریعے قربانی کا فریضہ انجام دیا اورہم پر اعتماد کیا، اللہ کا شکر ہے کہ ہم انکے اعتماد پر پورا اترے ۔فیصل آبادکے مضافات میں گھر گھر جا کر مستحق خاندانوں کو قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا، مستحقین کے گھر کی دہلیز پر گوشت پہنچانے پرمون چیمہ،طارق محمودانجم،،حمزہ سہیل کا شکریہ ادا کرتاہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں