عید الاضحی پر بہترین سکیورٹی ،آئی جی کا جوانوں کو خراج تحسین
عید گا ہوں ، پارکس ، شاہراہوں پر 7ہزار سے زائد پولیس افسران نے ڈیوٹی انجام دی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) آئی جی اسلام آباد ناصر رضوی نے عید ڈیوٹی دینے والے افسران و جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے ، عید الاضحی کے تین دن اسلام آباد پولیس کے 7 ہزار سے زائد پولیس افسران نے ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دئیے ۔ اسلام آباد پولیس نے نمازِ عید، تفریحی مقامات، مارکیٹس اور اہم شاہراہوں پر مثالی سکیورٹی فراہم کی، شہریوں نے اسلام آباد پولیس کے سکیورٹی انتظامات کو سراہا اور تفریحی مقامات پر بھرپور لطف اندوز ہوئے ۔ آئی جی نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس افسران و جوانوں نے عید کے دنوں میں پیشہ وارانہ ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں،وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کی روانی برقرار رہی،اسلام آباد پولیس نے عید سکیورٹی کے ساتھ ساتھ ملکی و غیر ملکی وفود کو بھی فول پروف سکیورٹی فراہم کی،شہریوں کی سہولت اور تحفظ کے لیے تفریحی مقامات، پارکس اور پبلک مقامات پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے ،اسلام آباد پولیس شہریوں کی خوشیوں کو محفوظ بنانے کے لیے ہمہ وقت متحرک اور الرٹ ہے ۔