وزیرآباد:بارش کے دوران ایم ڈی واسا کا نکاسی آب کا جائزہ
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیرآباد میں بارش کے دوران پانی کی نکاسی کو یقینی بنانے کیلئے واسا متحرک رہی ۔
ان خیالات کا اظہار ایم ڈی واسا علی حسنین مغل نے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی نکاسی کا جائزہ لینے کے موقع پر اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی ایم ڈی واسا عثمان گھمن نے بھی نشینی علاقوں سے پانی نکالنے کے عمل کا براہِ راست جائزہ لیا۔دورے کے دوران پانی کی سطح کو قابو میں پایا گیا۔ایم ڈی واسا نے کہا کہ تمام نشیبی مقامات سے پانی کو نکالا جا رہا ہے ۔